۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / مراسم اربعین حاج قاسم سلیمانی و حمایت از جبهه مقاومت توسط آیت الله العظمی مکارم شیرازی ( 1 )

حوزہ/ڈاکٹر ولایتی کا سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت دور حاضر کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر ولایتی کا سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت دور حاضر کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے 
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ سردار سلیمانی کی حیات اور شہادت دونوں سرچشمہ برکت ہے  کہا کہ عراق کے اندر عوام کا بہت بڑا اجتماع عراقی حکومت اور حکومت اسلامی کے حق میں وہ امریکہ کے منہ پر طمانچہ تھا اور اختلافات کے خاتمے کیلئے بہت ضروری تھا۔
انہوں نے قاسم سلیمانی کی تشییع جنازے کو اسلامی تاریخ میں کم نظیر جانتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ نے سرداروں کو شہید کر کے بہت بڑی حماقت کا اعلان کردیا ہے امریکہ چاہتا تھا کہ اس کام سے مقاومتی بلاک کو نقصان پہنچائے اور مقاومت کو ختم کیا جا سکے لیکن ملت اسلامیہ نے پھر سے مقاومت کا مظاہرہ کر کے امریکہ کی نیندیں حرام کردی اور وہ خود بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔ 
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور  نے  کہا کہ شہدائے مقاومت کے شہادت سے پہلے عراق کے اندر صہیونیزم کے خلاف کوئی کارروائی یا نعرہ بازی نہیں ہوتی  تھی لیکن یہ سانحہ باعث بنا کہ اب عراق کا شہر شہر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ 
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عراق سے نکل جانا چاہیے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہو چکی ہے اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی امریکہ کے نکل جانے کی تاکید کی ہے۔ 
انکا کہنا تھا کہ انہی دنوں میں سوریہ کے صوبہ ادلب کا بہت بڑا ایریا آزاد ہو چکا ہے اور سوریہ کی فوج النصرہ کے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے کچھ ہی دنوں میں انشاءاللہ دہشتگردوں کا صفایا ہوجائے گا 
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ پہلے دور میں بھی ڈیل آف سینچری کی طرح معاملات پائے جاتے تھے اور یہ سلسلہ اب تک چلا ارہا ہے آج مسلمان ڈیل آف سینچری کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ 
انکا مزید کہنا تھا ڈیل آف سینچری ایک بزدلانہ کارروائی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسی چیز کا معاملہ کریں حقیقت میں وہ کسی دوسرے کا حق ہے  فلسطین کی مختلف تنظیمیں اسکی مخالفت میں متحد ہو چکی ہیں۔ 
ولایتی : دشمن چاہیے یا نہیں چاہیے ایران کا اثر و رسوخ اسلامی ممالک میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور تہران سے مقاومت کی پٹی چلتی ہے بغداد دمشق بیروت اور فلسطین تک  مقاومت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مقاومت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
آخر میں انکا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب کی سیاست ابتداء سے ہی دنیا میں اٹھنے والی اسلامی تحریک  اور انکو راہنمائی فراہم کرنے پر موقوف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .